ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بلند شہر: ایک اور گائے اسمگلر پر قومی سلامتی ایکٹ کے تحت کارروائی

بلند شہر: ایک اور گائے اسمگلر پر قومی سلامتی ایکٹ کے تحت کارروائی

Thu, 25 Feb 2021 13:11:56    S.O. News Service

بلند شہر،25؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  اترپردیش میں بلند شہر ضلع انتظامیہ نے جیل میں بند ایک اور گائے اسمگلر پر قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت کارروائی کرنے کی اطلاع موصول ہوئی  ہے۔ذرائع سے ملی اطلاع کے  مطابق سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار سنگھ نے  بتایا کہ خان پور تھانہ علاقے کے امر پور گاؤں میں گزشتہ برس 29 نومبر اور 2دسمبر کو گئو کشی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں خان پور پولیس نے گیرورا کے آزاد، مختار اور رشید کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا، پولس کے مطابق یہ  تینوں افراد گایوں کے اسمگلر ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان میں سے  آزاد نے عدالت سے ضمانت پر جیل سے باہر آنے کی درخواست دی  تھی لیکن سنتوش کمار سنگھ  کا کہنا ہے کہ  امن و قانون برقرار رکھنے کے لئے اسمگلروں کا جیل میں رہنا ضروری ہے اس لئے خان پور پولیس نے ضلع مجسٹریٹ سے آزاد کو این ایس اے کے تحت لانے کی سفارش کی  اور پولیس کی سفارش کو مانتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے اسے این ایس اے کے تحت لانے کے حکم کو منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ مختار اور رئیس کو بھی اس سے قبل این ایس اے کے تحت لایایا جاچکا ہے، دونوں ضلع جیل میں بند ہیں۔


Share: